ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کئے جانے کے خلاف لوک آیوکتہ سے شکایت

تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کئے جانے کے خلاف لوک آیوکتہ سے شکایت

Fri, 04 Aug 2017 01:38:27    S.O. News Service

بنگلورو:3/ اگست(ایس  او نیوز) شہر میں غیر قانونی قبضہ جات کا نشانہ بننے والے 20؍ تالابوں کی حفاظت کے سلسلے میں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود افسران کی طرف سے اس پر عمل نہ کئے جانے کے خلاف بنگلور کی مختلف تنظیموں نے لوک آیوکتہ سے شکایت کی ہے۔ مجاہد آزادی ایچ ایس دورے سوامی ائینگر کی قیادت میں آج مختلف تنظیموں کے ایک وفد نے لوک آیوکتہ سے اس سلسلے میں شکایت کی۔ شکایت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دورے سوامی نے بتایاکہ جو تالاب بنجر ہوچکے ہیں ان پر غیر قانونی قبضے کیلئے رئیل ایسٹیٹ مافیا پوری جدوجہد کررہا ہے۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ ان تالابوں کو بچانے کیلئے مناسب قدم اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے سوکھے تالابوں کو ڈی نوٹی فائی کرائے جانے کے فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تالاب شہر میں ماحولیات کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہیں ، افسران کو چاہئے کہ ان تالابوں کی حفاظت کے سلسلے میں مناسب قدم اٹھائیں اور کسی کے دباؤ میں آئے بغیر تالابوں کو ڈی نوٹی فائی ہونے نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے تلگھٹہ پورہ ، ڈوڈ آنے کندی ، سوم پور، پٹینا ہلی ، الاسندرا، یلہنکا، سبرامنیا اور سارکی تالابوں کو بنجر قرار دے کر بعض افسران انہیں ڈی نوٹی فائی کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کسی بھی حال میں ان تالابوں کو ڈی نوٹی فائی نہ کیا جائے۔ 


Share: